نعت النبی ﷺ

از قلم: عبدالرب حماد پھلتی

جنوری تا مارچ 2026 ء
نعت النبی ﷺ

غار حرا میں رب کو منانا سب کے بس کی بات نہیں

کوہ صفا پر وعظ سنانا سب کے بس کی بات نہیں

ظلم وستم کو سہتے ہوئے بھی آپ دعائیں دیتے تھے

پتھر کھاکر پھول لٹانا سب کے بس کی بات نہیں

آپ کی بعثت اور رسالت سب ہی سراپا رحمت ہے

بندوں کو خالق سے ملانا سب کے بس کی بات نہیں

عشق خدا اور عشق نبی کا درس کوئی صدیق سے لے

گھر کا سارا مال لٹانا سب کے بس کی بات نہیں

کتنا مبارک کام ہے یہ حماد اسے تم مت چھوڑو

نعت کا کہنا اور سنانا سب کے بس کی بات نہیں

Scroll to Top