مسابقۂ سیرت

مسابقۂ سیرت

اكتوبر تا دسمبر 2026ء
مسابقۂ سیرت

مجلہ ’’جہانِ سیرت‘‘ محض ایک رسالہ نہیں؛ بلکہ سیرتِ نبوی ﷺ کی ایک ہمہ گیر اور بامقصد تحریک ہے، جس کا مقصد ہر مسلمان تک سیرتِ طیبہ کا پیغام پہنچانا اور اسے دل و دماغ میں راسخ کرنا ہے۔

اسی مقصد کے پیشِ نظر مجلہ کے آخر میں صفحہ نمبر 40 پر چند سوالات دیے گئے ہیں، جو مجلہ ’’جہانِ سیرت‘‘ کے مختلف مضامین سے ماخوذ ہیں۔ قارئین سے گزارش ہے کہ وہ ان سوالات کے جوابات تلاش کر کے صاف اور خوشخط انداز میں کاغذ پر تحریر کرکے اس کی پی ڈی ایف بنا کر ہمیں ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے ارسال فرمائیں۔

ایک طالب علم کے لیے یہ اسلوب نہایت ہی مفید اور مؤثر ہے؛ کیونکہ اس سے نہ صرف مطالعہ میں گہرائی پیدا ہوتی ہے؛ بلکہ فہم و ادراک بھی مضبوط ہوتا ہے۔

جوابات موصول ہونے کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب خوش نصیب شخص کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ان شاء اللہ۔

ہم اپنے معزز قارئین سے پُرخلوص گزارش کرتے ہیں کہ اس علمی و فکری تحریک میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں اور اس کے فروغ و اشاعت میں حتی المقدور حصہ لیں۔

جَزَاکُمُ اللہُ خَیْرًا

نوٹ: انعام کے مستحق صرف وہی شرکاء ہوں گے جو مجلہ کے باقاعدہ خریدار ہیں۔

 

سوال: حضرت انس بن نضر ؄ کو غزوۂ بدر میں شرکت کا موقع نہیں ملا تو انہوں نے کس عزم و خواہش کا اظہار کیا؟

سوال: غارِ حرا کی خلوت سے کیا مراد ہے؟

سوال: رسول اللہ ﷺ غارِ حرا میں اللہ کی عبادت کس طرح کرتے تھے؟

سوال: ہجرت کے لیے مدینہ منورہ ہی کیوں چُنا گیا؟

سوال: حضرت خدیجہ ؄ کے مقام و مرتبہ سے متعلق حدیث میں کیا بیان کیا گیا ہے؟

 

پچھلے شمارے (اکتوبر – دسمبر 2026ء) میں قارئین کی جانب سے جو جوابات موصول ہوئے ہیں، ان میں قرعہ اندازی کے ذریعہ آشنا بنت محمد ساجد، جھاڑون، گنگوہ، ضلع سہارنپور، یوپی (طالبہ: جامعۃ الصالحات مغیثی، جھاڑون، گنگوہ، ضلع سہارنپور، یوپی) انعام کی مستحق قرار پائی ہے۔ اللہ تعالی موصوفہ کو تعلیمات نبوی اور سیرت ازواجِ مطہرات کی روشنی میں زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اور دیگر تمام قارئین کو بھی اسی طرح مجلہ کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

 

E-mail:- jahaneseerat4gmail.com

Whatsapp no.: 7078915200, 9411184818

 

Scroll to Top