سوالات

سوالات

اپریل تا جون 2026ء
سوالات

ذیل میں چند سوالات دیے گئے ہیں، جو مجلہ ’’جہانِ سیرت‘‘ کے مختلف مضامین سے ماخوذ ہیں۔ قارئین سے گزارش ہے کہ وہ ان سوالات کے جوابات تلاش کر کے صاف اور خوشخط انداز میں کاغذ پر تحریر کریں، پھر اس کی پی ڈی ایف بنا کر ہمیں ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے ارسال فرمائیں۔

سوال: اسلام کے ابتدائی دور میں تعلیم و تربیت کا پہلا اور منظم ادارہ کون سا تھا؟

سوال: سیرت نگاری کے دونوں اسالیب (موضوعاتی تحقیق اور مضمون نگاری) کے درمیان کیا فرق ہے؟

سوال: بائیکاٹ کے معاہدہ نامہ سے متعلق رسول اللہ ﷺ نے کیا پیشین گوئی فرمائی؟

سوال: مکی دور کی دعوت کا امتیازی وصف کیا تھا؟

سوال: قرآن کریم کے بارے میں مائیکل ہارٹ کی کیا رائے ہے؟

سوال: مشرکانہ تہذیب و تمدن سے نپٹنے کے لئے حضرت ابراہیم ؑ نے وحی الہی کے مطابق کیا منصوبہ بنایا؟

سوال: مال کے متعلق اسلام کا نقطۂ نظر کیا ہے؟ اور اس میں انسان کی کیا حیثیت ہے؟

E-mail:- asjadrazzaqui@gmail.com

Whatsapp no.: 7078915200, 9411184818

اپیل

مجلہ ’’جہانِ سیرت‘‘ محض ایک رسالہ نہیں، بلکہ سیرتِ نبوی ﷺ کی ایک ہمہ گیر اور بامقصد تحریک ہے، جس کا مقصد ہر مسلمان تک سیرتِ طیبہ کا پیغام پہونچانا اور اسے دل و دماغ میں راسخ کرنا ہے۔

اسی مقصد کے پیشِ نظر مجلہ کے آخر میں صفحہ نمبر 40 پر چند سوالات دیے گئے ہیں، جو مجلہ ’’جہانِ سیرت‘‘ کے مختلف مضامین سے ماخوذ ہیں۔ قارئین سے گزارش ہے کہ وہ ان سوالات کے جوابات تلاش کر کے صاف اور خوشخط انداز میں کاغذ پر تحریر کریں، پھر اس کی پی ڈی ایف بنا کر ہمیں ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کریں۔

ايك طالب علم کے لئے یہ اسلوب نہایت ہی مفید اور مؤثر ہے؛ کیونکہ اس سے نہ صرف مطالعہ میں گہرائی پیدا ہوتی ہے بلکہ فہم و ادراک بھی مضبوط ہوتا ہے۔

جوابات موصول ہونے کے بعد قرعہ اندازی كےذریعہ منتخب خوش نصیب شخص کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ان شاء اللہ۔

ہم اپنے معزز قارئین سے پُرخلوص گزارش کرتے ہیں کہ اس علمی و فکری تحریک میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں اور اس کے فروغ و اشاعت میں حتی المقدور حصہ لیں۔

جَزَاکُمُ اللہُ خَیْرًا

Scroll to Top